• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف کراچی بار کا عدالتی بائیکاٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سندھ بار کونسل کی اپیل پر کراچی بار نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، صدر نعیم قریشی نے واقعے پر 28 نومبر کو احتجاج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق پاکستان بار اور سندھ بار کونسل کی کال پر وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کراچی بار نعیم قریشی نے کہا کہ اس واقعے سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ تمام مسلمانوں کی طرف سے اس نوجوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، او آئی سی اور عرب ممالک کی جانب سے اس واقعے کی مزمت نہیں کی گئی،نعیم قریشی نے کہا کہ اس واقعے کو روکنے والے کو پابند سلاسل کرنے کی بھی مزمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین