صدر کراچی بار حیدر امام رضوی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا سندھ ہائیکورٹ کے ججوں کے بارے میں بیان نامناسب تھا، ان کے بیان کے بعد چاروں صوبوں میں بے چینی پھیلی۔
چیف جسٹس نے کہا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے جج اسٹے چیمبرمیں بانٹتے ہیں۔
حیدر امام رضوی نے سندھ ہائیکورٹ کے جج منیب اخترکوممکنہ طورپرسپریم کورٹ منتقل کرنے پربھی تحفظات کا اظہارکیا۔
انہوں نے کہا کہ تین سینئر ججوں کو چھوڑکرچوتھے نمبرکے جج کواوپرلے جانا نا مناسب عمل ہوگا، اگرایسا عمل حکومت کرے توغلط اورعدلیہ کرے توٹھیک ہے؟ کب تک بار ایسوسی ایشنیں خاموش رہیں گی؟
صدر کراچی بار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ توسندھ حکومت کوآؤٹ آف ٹرن پروموشن کے اصول سکھا رہی تھی، اب عدلیہ میں قوانین توڑے جارہے ہیں۔