یونیورسٹی کے پرامن پروگرام پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے،جمعیت

December 15, 2019

اسلام آباد(نیو ز ر پو رٹر) انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی میں جمعیت کی طرف سے منعقدہ میگا ایجوکیشنل ایکسپو پر حملے میں جمعیت کے نوجوان کی شہادت پراسلامی جمعیت طلبہ کےاسسٹنٹ جنرل سیکرٹری شجاع الحق بیگ،ناظم جمعیت پنجاب شاہزیب احمد ڈار،مرکزی سیکرٹری اطلاعات راناعثمان،ناظم اسلامی یونیورسٹی فہد خان بابر،ناظم اسلام آبادسید تصور کاظمی ،ناظم راولپنڈی سرمد تنویر نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجہ میں شہادت انتظامیہ کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔اس سارے معاملے میں یونیورسٹی ریکٹر کا رویہ قابل مذمت رہا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں اس طرح سے پرامن پروگرام پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔اتنا بڑا حملہ ایک دن کی پلاننگ میں ممکن نہیں۔ہمیں حقائق کومدنظر رکھنا چاہیے کہ ان چند شرپسند عناصر کے پیچھے PTMکا ہاتھ ہے۔