گھڑ دوڑ: اسد نے قائد اعظم ٹرائل کپ جیت لیا

December 16, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریس کورس میں اتوار کو سات گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔سوار اسد عکسیر نے قائد اعظم ٹرائل کپ کی ریس جیتنے کے ساتھ فتوحات کی ڈبل مکمل کی ، انہوں نے عدیل پرنس پر بھی کامیابی حاصل کی جبکہ بگ فیتھ پر ٹرائل کپ جیتا، دی ینگسٹرز کپ کی دوڑ پرنس ماریا کے سوار ایم منظور نے جیتی،سوار ذکی ذاکر نے اسٹارکا اور این ایبل پر دو ریس جیتی، میری چاہت پر ایم سجاد اور واصف لوو پرزوہیب قمر فاتح رہے، ٹرائل کپ کے اختتام پر فاتح گھوڑے کے مالک ایم نسیم کو مہمان خصوصی اسماعیل شاہ راشدی نے کپ دیا۔