میٹرک بورڈ کے تحت السنہ شرقیہ کے امتحانات

December 16, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق السنہ شرقیہ کے امتحانات کا آغاز 19دسمبر سے ہوگا۔طلباء وطالبات کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایڈمٹ کارڈ رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں 17دسمبر کو بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 15بلاک اے دوسری منزل سے جمع شدہ فارم کی اصل رسید اور ایک حالیہ تصویر کے ہمراہ ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔