کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں، وزیر اعلیٰ کی وزرا اور مشیران کو ہدایت

December 16, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں تمام صوبائی وزراء، مشیران و معاونین خصوصی کوعوام کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں کھلی کچہریاں منعقد کرنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے تمام وزراء اور مشیران کو 21 دسمبر کو صوبے کے مختلف اضلاع میں کھلی کچہری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کے ذریعے ھیسکو، سیپکو ، سوئی گیس، نادرا کے نمائندوں کو بھی کھلی کچہریوں میں شریک ہونے کی ہدایت کی۔