اقرا اور یاسر کی شادی کی تقریبات شروع

December 25, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی رسمِ مایوں

معروف اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، گزشتہ روز اقرا اور یاسر کی مایوں کی رسم کی گئی جس کی تصویریں دونوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیے: اقراء اور یاسر کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا

یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور اقرا کی مایوں کا ایک بوم رینگ بنا کے شیئر کیا جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’ون ٹو تھری گو۔‘


اُنہوں نے اپنی اِس پوسٹ میں ہیش ٹیگ Iqyasirdaviyah بھی استعمال کیا۔

یاسر حسین کی اِس پوسٹ پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی کمنٹس کیے۔

اداکارہ عائزہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشااللّہ آپ کی آگے کی زندگی خوبصورت ہو۔‘

اداکارہ ایمن خان نے کمنٹ کیا کہ ’اُف ماشااللّہ ماشااللّہ۔‘

اداکار سمیع خان نے بھی ’ماشا اللّہ‘ کا کمنٹ کیا۔

جب کہ یاسر حسین نے اپنی اگلی پوسٹ میں دو تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر میں یاسر کی گود میں اُن کا Pet Dog ہے اور اقرا اُس کو دیکھ رہی ہیں جبکہ دوسر ی تصویر میں اقرا اور یاسرکے چہروں پر اُبٹن لگی ہوئی ہے اور ساتھ ہی دونوں نے گلاب اور گیندے کے ہار بھی پہنے ہوئے ہیں۔


یاسر نے اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ شادمانی ہو شادمانی۔‘

دوسری جانب اقرا عزیز نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اور یاسر کی مایوں کی تصاویر شیئر کیں، اقرا کی پہلی پوسٹ میں وہ اپنے ہونے والے شوہر یاسر کے ہمراہ کھڑی ہوئی ہیں اور دونوں کے چہروں پر اُبٹن لگا ہوا ہے۔


اقرا کی دوسری پوسٹ میں وہ یاسر کے چہرے پر اُبٹن لگاتے ہوئے مُسکرا رہی ہیں۔



واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین رواں ماہ 28 دسمبر کوشادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: اقراء اور یاسر رواں ماہ شادی کررہے ہیں؟