• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں وہ مسکرا رہی ہیں اور سر پر کُلا بھی پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ نےبچپن کی سنہری یاد تازہ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ میرے خیال سے میں اچھی شہ بالا بنی تھی۔‘


اداکارہ کی اس تصویر کو جہاں اُن کے مداحوں نے بے حد پسند کیا وہیں جلد ہی سر پر سہرا سجانے والے یاسرحسین نے انہیں اپنا شہ بالا بننے کی انوکھی فرمائش بھی کر ڈالی۔

یہ بھی دیکھئے: ناروے میں پاکستانی ستاروں نے یاسر کی مہندی کردی 


مہوش حیات کی تصویر پر اداکار یاسر حسین نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میری شادی میں بھی بن جاؤ۔‘

جواب میں مہوش نے ’’گڈ آئیڈیا ‘‘ لکھ ڈالا لیکن فی الحال یہ علم نہیں کہ وہ اس درخواست پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے : اقراء اور یاسر کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا

یاد رہے کہ اداکار و کامیڈین یاسر حسین اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

تازہ ترین