برفیلی سڑک پر ایک شخص خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

January 03, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی ریاست الاسکا میں برفیلی سڑک پر ایک شخص خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص برفیلی سڑک گاڑی خراب ہونے کے سبب نیچے اترتا ہے اور کچھ دور ہی جاتا ہے کہ دوسری جانب سے تیز رفتار بے قابو گاڑی اس کے انتہائی قریب سے گزر جاتی ہے۔

شخص کا کہنا ہے کہ وہ گاڑی کی مرمت کے لیے نیچے اترتا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی میرے انتہائی قریب سے گزر گئی، اس نے کہا کہ مجھے نئی زندگی ملی ہے۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہوتی ہے جس کے سبب مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے وہ گاڑی آہستہ چلائیں تاکہ اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بناسکیں۔