آسٹریلیا کی ہولناک آگ ’ایٹم بم‘ قرار، پوری فوج کارروائیوں میں مصروف

January 05, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

آسٹریلیا کی ہولناک آگ ’ایٹم بم‘ قرار

کینبرا(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں لگنے والی ہولناک آگ کو ایٹم بم قرار دیا جارہا ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اب سب زیادہ فوجی وسائل کو امدادی کارروائیوں میں مصروف کیا گیا ہے.

مزید ایک ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔اب تک 1 کروڑ 20 لاکھ ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

اس آگ کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوئے اور بہت سے شہروں کو اس آگ سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی پوری فوج کارروائیوں می مصروف ہے جبکہ ایک جہاز کے ذریعے ایک ہزار افراد کو ملیبرون کے نزدیک ہیسٹنگ میں محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے.

یہ افراد 20 گھنٹے کی مسافت کے بعد یہاں پہنچنے ہیں اور ان کے پاس کچھ سامان، ان کے بچے، پالتوکتے تھے۔

اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اب تک 1 کروڑ 20 لاکھ ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

اس آگ کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوئے اور بہت سے شہروں کو اس آگ سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔