مہوش حیات کا عامر لیاقت کو کرارا جواب

January 06, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز یافتہ مہوش حیات نے مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو تنقید کرنے پر کرارا جواب دے دیا۔

گزشتہ دِنوں اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا جس میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ نئےسال کے صرف 72 گھنٹے گُزرے ہیں اور دُنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔‘

مہوش حیات نے لکھا تھا کہ ’ایسا اُس وقت ہی ہوتا ہے جب آزاد ممالک کے رہنما بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر یکطرفہ فیصلے کرتے ہیں، اور یہ صرف ایران اور امریکا تک محدود نہیں ہے، اللّہ ہماری حفاظت کرے۔‘

اداکارہ کے اِس ٹوئٹ کے بعد مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مہوش حیات پر تنقید کرتے ہوئےٹوئٹ کیا کہ ’آپ کو تمغہ امتیاز دینے کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ ’آئٹم گرل‘ اِس طرح کے امتیازی بیانات دیں۔‘

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ ’آپ کو پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی اگر قاسم سلیمانی حیات ہوتے تو کیا وہ آپ کو ایران میں پرفارم کرنے کے لیے بُلاتے؟‘

عامر لیاقت کے اِس تنقید بھرے ٹوئٹ کے بعد مہوش حیات بھی خاموش نہ رہیں اور اُن کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ’آئٹم گرل‘ اپنی رائے دینے کا جمہوری حق رکھتی ہے اور میں اپنا وہ ہی حق استعمال کر رہی ہوں جب کہ آپ اِسے اپنا ذاتی مذاق بناتے ہیں اور اِس سے زیادہ کچھ نہیں، مرد بنیں۔‘

اُنہوں نےعامر لیاقت سےطنز یہ انداز میں سوال کیا کہ ’ویسے اُس واقعے کا کیا ہوا جس میں آپ میرے خلاف ’لوڈ ویڈنگ‘ کا مقدمہ درج کر رہے تھے؟ میں بے چینی سے انتظار کر رہی ہوں۔‘