آپ کی ہر خواہش پوری کر دی، حارث کا اسٹین کو پیغام

January 09, 2020

میلبرن اسٹارز میں شامل پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ڈیل اسٹین کے نام پیغام میں لکھا ہے کہ میں نے آپ کی ہر خواہش پوری کر دی ہے۔

‏لاہور قلندرز کی دریافت حارث رؤف آج کل بگ بیش میں دھوم مچا رہے ہیں، میلبرن اسٹارز سے کھیلتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز سڈنی تھنڈرز کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی بنائی۔

بگ بیش کے 4 میچز میں 13 وکٹیں اڑا چکے حارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساؤتھ افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو دیئے پیغام میں لکھا کہ آپ کی ہر خواہش پوری کر دی ہے ، تیز بولنگ کی، ہیٹ ٹرک کی اور مین آف دی میچ قرار پایا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے:حارث روف کی بگ بیش میں ہیٹ ٹرک

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پرفارمنس سے بہت خوش ہیں مستقبل میں بھی اس کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔