رانا ثنا نے قرآن اٹھا کر تصویر کا ایک رخ پیش کیا، مراد سعید

January 10, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

رانا ثنا نے قرآن اٹھا کر تصویر کا ایک رخ پیش کیا، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے قرآن اٹھاکر تصویر کا ایک رخ پیش کیا۔

قومی اسمبلی میں کئی گئی رانا ثنا اللہ کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ عدالت میں زیر سماعت کیسز پر ایوان میں آکر تقریریں کرنا زیادتی ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ رانا ثنا اللہ پر جنہوں نے قتل کا الزام لگایا ہے وہ کہاں جاکر موقف پیش کریں گے؟

مراد سعید نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ پر پہلا مقدمہ شریف خاندان نے درج کرایا ،کالعدم تنظیموں سے تعلق اور ماڈل ٹاون میں قتل عام کے الزامات بھی ہم نے نہیں لگائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیر کو شہریار آفریدی اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کا موقف ایوان میں پیش کریں گے۔