جامع مسجد پاکستان میں نہیں ہے جہاں مظاہرے کی اجازت نہ ہو، بھارتی عدالت

January 15, 2020

نئی دہلی (جنگ نیوز) نئی دہلی کی عدالت نے متنازع شہریت ترمیمی قانون پر احتجاجی مظاہرین کے خلاف پولیس کو کسی بھی قسم کارروائی سے روکتے ہوئے کہا کہ لوگ بشمول مذہبی مقامات کے باہر کہیں بھی پر امن مظاہرہ کرسکتے ہیں، جامع مسجد پاکستان میں نہیں ہے جہاں ہمیں مظاہرے کی اجازت نہ ہو۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھیم آرمی سربراہ چندرشکیھر آزاد کی ضمانت سے متعلق سماعت کے دوران نئی دہلی کی ’’تیس ہزاری‘‘ عدالت نے دہلی پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ʼپولیس مظاہرین کے ساتھ ایسا سلوک کررہی ہے جیسے جامع مسجد پاکستان میں ہو اور جہاں ہمیں احتجاج کی اجازت نہ ہو۔