مغربی بلفاسٹ میں فائرنگ سے راہگیرشدید زخمی

January 16, 2020

لندن ( جنگ نیوز) مغربی بلفاسٹ میں گزشتہ روز دو افراد نے فائرنگ کر کے ایک راہگیر کو شدید زخمی کر دیا ۔ پولیس نے کہا یہ انتہائی خوش قسمتی ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا مزید افراد زخمی نہیں ہوئے ۔ دوافراد نے مقامی وقت 17.55 جی ایم ٹی پر 39 سالہ راہ گیر شخص پر عقب سے حملہ کیا اور اس کے گھٹنوں اور ٹخنوں پر گولی ماری ۔ پولیس کے مطابق وہ اپنی کار سے نکل کر پیدل جا رہا تھا جب اس شخص پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے فرار ہوتے وقت اس کی کار پر بھی فائر کیا ۔ شمالی آئر لینڈ (پی ایس این آئی) کے پولیس سروس کے ڈیٹیکٹو سارجنٹ کیتھ ولسن نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزموں نے کارروائی کے دوران اس رہائشی علاقے میں رہنے والے ہر شخص کو مکمل طور پر نظرانداز کیا۔