برفانی تودے سے ہلاک افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے،چوہدری محمد خان

January 16, 2020

آلڈر شاٹ (پ ر) سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے وادی نیلم میں برف کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں پر شدید دکھ اظہار کیا ہے اور اس حادثے میں جاں بحق افراد کےلیے دعائے مغفرت کی ہے، چوہدری محمد خان نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ ہلاک شدگان کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مناسب معاوضے کا اعلان کیا جائے، برف میں پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں، سڑکوں اور آمدورفت کے ذرائع کو کھلا رکھنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں تاکہ متاثرین کو خوراک اور کھانے پینے کی دوسری اشیا بلا تعطل فراہم ہوتی رہیں چوہدری محمد خان نے آزاد کشمیر کے باقی اضلاع کے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔