فواد حسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثے کیس میں درخواست ضمانت بغیر کارروائی ملتوی

January 16, 2020

لاہور (نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے سابق سیکرٹری عملدرآمد فواد حسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثے کیس میں درخواست ضمانت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔ عدالت نے نیب کو جواب جمع کروانے کیلئے آج تک مہلت دے رکھی تھی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کی ۔فواد حسن فواد نےدرخواست میں موقف اپنایا کہ نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں گرفتار کیا گیا۔