امارات کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے

January 16, 2020

لاہور(جنگ نیوز)متحدہ عرب امارات میں پہاڑ برف سے ڈھک گئے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں واقع جبلِ جیس پر برفباری کاسلسلہ جاری ہےاور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرچکاہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔