بلاول بھٹو کا عمرہ ، طواف کعبہ کے بعد حجر اسود کو بوسہ دیا

January 16, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمرے کی ادائیگی کی اور طواف کعبہ کے بعد حجر اسود کو بوسہ دیا، بلاول بھٹو زرداری نے صفا و مروہ کے درمیان سعی کی، مقام ابراہیم پر نماز بھی ادا کی اور انہوں نے خصوصی مناجات اور ذکر و اذکار کرتے رہے بلاول بھٹو نے وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کیں ۔