نیب کا باغ ابن قاسم کی اراضی ملی بھگت سے غیر قانونی الاٹمنٹ کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

January 16, 2020

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) نیب نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں ایک اور ریفرنس سماعت کے لئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔ بدھ کو نیب کی جانب سے دائر کمر شل بلڈ نگ ریفرنس میں ریاض ، یوسف ، ڈنشا ، ملک ، وقاص ، لیاقت ، عارف ، شفیق ، میمن ، جمیل ، خرم ,کریم ، دآصف ، بیگ ، ولائت ، دلشاد ، لئیق ، افضل ، محمد ، خواجہ سمیت20 شریک ملزمان ہیں ۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر ریفرنس میں ملزمان پر فلاحی پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔