بھارتی سپریم کورٹ میں شہریت قانون کیخلاف درخواستوں کا ڈھیر

January 16, 2020

بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے اور بھارتی سپریم کورٹ میں اس قانون کے خلاف درخواستوں کے ڈھیر لگ گئے، لیکن بھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کو شہریت قانون کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اوسط 200 درخواستیں بذریعہ ڈاک موصول ہو رہی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے:کیرالہ نے متنازع شہریت قانون چیلنج کر دیا

شہریت قانون، این آر سی کے خلاف تقریبا 10 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، ہزاروں درخواستیں پراسس کرنے سے سپریم کورٹ کا عملہ دباؤ کا شکار ہے اور اضافی وقت دینا پڑ رہا ہے۔

درخواستوں میں شہریت قانون کو غیر قانونی، بنیادی حقوق کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔