• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست کیرالہ نےمتنازع شہریت قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا


بھارتی ریاست کیرالہ نے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکردی جس کے بعد کیرالہ متنازع شہریت قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کر نے والی پہلی بھارتی ریاست بن گئی۔

شہریت قانون آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت مساوی حقوق کےحق آرٹیکل 21 کےتحت جینے کے حق، آرٹیکل 25 کےتحت مذہبی آزادی کےحق کی خلاف ورزی کرتاہے۔

اس سے قبل کیرالہ اسمبلی اس متعلق قرارداد پاس کرچکی ہے کہ شہریت قانون سیکولرازم کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان کو بھی شہریت کا قانون لانا چاہیے

سپریم کورٹ میں مختلف افراد، سیاسی تنظیموں کی جانب سے متنازع شہریت قانون کے خلاف کم از کم 60 پٹیشنز دائر ہوچکی ہیں جن کی سماعت 22 جنوری سے متوقع ہے۔

تازہ ترین