اولاد کی کمائی میں باپ کا حصہ

January 17, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:میں نے سنا ہے کہ اولاد جو کچھ کماتی ہے، اس میں والدین کا بھی حصہ ہوتا ہے۔ میرے والد غریب اورضعیف العمرہیں ۔میں کراچی آیا ہوں ،یہاں تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد ملازمت شروع کی ۔ملازمت کے علاوہ میں فارغ وقت میں پڑھاتا بھی ہوں اور والدین کو بھی خرچ ماہانہ بھیجتا ہوں۔سوال یہ ہے کہ کیا میری کمائی میرے والد کی ہے؟

جواب:۔آپ کی کمائی آپ کی ہے اور والد کا اس میں حصہ نہیں ہے، البتہ والد اگر نادا رہیں تو ان کا خرچہ آپ پر لازم ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk