تحریک صوبہ ملتان کے وفد کی نومنتخب سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بارغلام نبی طاہر چوہان سے ملاقات

January 17, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین کی قیادت میں مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ملتانی،راؤ عارف رضوی اورانجینئر اختر خان لودھی پر مشتمل وفد نے ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری جنرل غلام نبی طاہر چوہان سے ملاقات کی اورانہیں کامیابی پر مباکباد دی، راؤ عبدالقیوم شاہین نے کہا کہ غلام نبی طاہرچوہان کی فتح سے صوبے کے قیام کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صوبے کا قیام ہی ہمارے خطے کے تمام مسائل کا واحد حل ہے،خطے میں بسنے والے تمام طبقات اپنی اپنی سطح پر اسی مقصد کیلئے جدوجہد کررہے ہیں مگر علیحدہ صوبے اورعلیحدہ ہائیکورٹ کے قیام کیلئے وکلاء کی جدوجہد قابل تحسین ہے،نومنتخب سیکرٹری جنرل بارم غلام نبی طاہرچوہان نے تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک صوبہ ملتان انتظامی بنیادوں پر صوبے کے قیام کی موثر آواز بن کر ابھری ہے،اس حوالے سے چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین کی خدمات قابل تحسین ہیں۔