بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں

January 17, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان پہلا میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نئے سال کا پہلا امتحان بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے ہوگا، جو 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے، جس نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

جمعہ کی سہ پہر کے نیٹ سیشن سے قبل کرکٹرز نے گروپس کی صورت میں فیلڈنگ ڈرلز کیں اور فزیکل ٹریننگ کی جبکہ نیٹس پر بیٹسمینوں نے الگ الگ فاسٹ بولرز اور اسپنرز کے خلاف مشقیں کیں۔

اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد بھی اسپنرز کے ساتھ ٹریننگ میں موجود تھے۔

فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے فاسٹ بولر حسن علی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹریننگ کرتے دکھائی دیئے۔

ہفتے کو ٹریننگ کیمپ میں پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔