20 سالہ شادی شدہ لڑکی لاپتہ، گمشدگی کی رپورٹ درج

January 19, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) نسیم نگر تھانے کی حدود سے 20 سالہ شادی شدہ لڑکی لاپتہ ہوگئی‘ شوہر اور والد نے گمشدگی کی رپورٹ نسیم نگر تھانے میں درج کرادی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ نادیہ زوجہ اصغر علی گاڈھی بنت امتیاز علی گاڈھی گذشتہ 3 تا 4 روز سے لاپتہ ہے‘ نادیہ کے شوہر اور والد نے نسیم نگر تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ہے جس کے بعد پولیس نے نادیہ کی تلاش شروع کردی ہے۔