حملے میں ہلاکت کا الزام، 52 سالہ شخص پر عائد

January 19, 2020

لندن ( جنگ نیوز) گلی میں حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کا الزام 52 سالہ شخص پر عائد کر دیا گیا ۔ 26 سالہ لیوک ولیمز حملے کے تین دن بعد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ لیوک ولیمز پر 16 دسمبر کو کامرس پلیس کے قریب سٹریٹ میں حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا اسے ایمرجنسی سروسز نے پرنس چارلس ہسپتال پہنچایا تھا جہاں وہ تین روز تک موت وزیست کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا ۔ لیوک ولیمز کے قتل کا الزام اب 52 سالہ شخص پر عائد کر دیا گیا اور اسے کارڈف کراؤن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔