مدھیہ پردیش میں دلت نوجوانوں نے ایک شخص کو آگ لگادی

January 20, 2020

نئی دہلی (نیٹ نیوز )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دلت نوجوانوں نے ایک شخص کو زندہ جلا دیا، تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش میں موتی نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں 15 سے 20 افراد نے ایک شخص کو زندہ جلا دیا ،اس شخص کا نام دھانیرام آہیروار بتایا جارتا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اس کے جسم کا 60 فیصد حصہ جل چکا ہے ۔