افغان حکام کا طالبان پر ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے قتل کا الزام

January 20, 2020

کابل(نیٹ نیوز)افغان حکام نے طالبان پر ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے،حکام کے مطابق ان مقتولین میں ایک شیر خوار بچی بھی شامل ہے۔واقعہ ریموٹ گائوں میں پیش آیا،دوسری جانب طالبان نے واقعے میں کسی بھی طرح ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ذاتی تنازع کا شاخسانہ تھا۔مقامی افغان حکام کاکہنا تھا کہ طالبان نے فحاشی کا الزام عائد کیا اور گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کردی۔