بریگزٹ کے بعد افریقا سے تجارت کے دروازے کھلیں گے، برطانوی وزیراعظم

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا یو کے- افریقا سمٹ میں خطاب

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں برطانیہ افریقی ممالک کے لیے انوسٹمنٹ پارٹنر بنے، بریگزٹ کے بعد افریقا کے ساتھ تجارت کے دروازے کھلیں گے۔

نائیجیریا، روانڈا، گھانا اور یوگینڈا کے صدور سے ملاقات میںبورس جانسن کا کہنا تھا کہ بریگزٹ سے یورپی تارکین وطن کو ترجیح کا سلسلہ ختم ہوگا، پاسپورٹ پر لوگوں کو ترجیح دے کر ہم دنیا بھر کے بہترین ٹیلنٹ کی توجہ حاصل کریں گے، امیگریشن سسٹم کو مزید شفاف بنارہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ برطانیہ بیرون ملک تھرمل،کول پاور پلانٹس میں براہ راست سرمایہ کاری ختم کرے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم کی یہ ملاقات لندن میںیوکے،افریقہ سرمایہ کاری سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ اجلاس میں 16 افریقی ممالک کے سربراہان اور 5 ممالک کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

برطانوی وزیراعظم آج مصر اور کینیا کےسربراہان سے ملاقات کریں گے۔