پاکستان اور عمان ویٹرنز کا دوسرا ہاکی میچ ڈرا

اسپورٹس
January 21, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور عمان کے مابین ماسٹر ہاکی سیریز کا دوسرا ویٹرنز میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔پاکستان ماسٹرز کی جانب سے اولمپئن قمر ابراھیم ، سمیر حسین اور کاشف جواد جبکہ عمان کی جانب سے حمود عبداللہ حبیب ، سمیر الیاس جمن اور حسین عبداللہ نے گول اسکور کئے۔ مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ عمر احمد بخاری تھے ۔انہوں نےکہا کہ عمان کی ماسٹر ہاکی ٹیم کی کراچی آمد سے قومی کھیل کو فروغ ملے گا۔