انڈر 19 ورلڈکپ : ویسٹ انڈیز کامیاب

January 21, 2020

کمبرلے (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں انگلینڈ کو 71 رنز سے ہرادیا۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ہوا۔ فاتح ٹیم نے سات وکٹ پر 267 رنز اسکور کیے۔ لیکن انگلینڈ کو 43.4 اوورز میں 256 کا ہدف دیا گیا ، جواب میں انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر 184 رنز بنائے۔