اعجاز فاروقی کرکٹ:افتتاحی میچ منٹگمری جیمخانہ کے نام

January 21, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں منٹگمری جیمخانہ نے تاج اسپورٹس کو ہرادیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی معین خان تھے۔ناکام ٹیم 36۰5 اوورز میں 184 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ عامر آفریدی نے 89 رنزاسکور کئے ۔ منٹگمری جیمخانہ نےہدف چار وکٹ پر پورا کرلیا۔ وہاج ریاض نے 68 رنز اسکور کئے۔ اس موقع پر معین خان نے کہا کہکلبز اور کھلاڑیوں کی سرپرستی پر اعجاز فاروقی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا کہ انٹر کلب ٹورنامنٹ کا یہ سلسلہ اب جاری رہے گا ۔