امریکی انخلاء کے بغیر ایشیااورمشرق وسطیٰ میں امن ناممکن ہے،حامدموسوی

January 21, 2020

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ شیاطین ثلاثہ گٹھ جوڑانسانیت کیلئے خطرہ کبیرہے۔عالمی سرغنے کے انخلاء کے بغیرجنوبی ایشیااورمشرق وسطیٰ میں امن کاقیام قطعی ناممکن ، مسئلہ کشمیرپرچین کاکھلا مؤقف مستحسن ہے ،مشرق وسطیٰ اورجنوبی ایشیا میں کشیدگی کاسب سے بڑاسبب کشمیروفلسطین کے مسائل کاحل نہ ہوناہے ، بھارتی و اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم کے سامنے مضبوط بندباندھناوقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مختارآرگنائزیشن کے مرکزی صدرسیدثمرالحسن نقوی کی سرکردگی میں مرکزی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آقای موسوی نے باورکرایاکہ کشمیروفلسطین کے عالمی مسائل کے حل کی کوششوں ،کاوشوں میں چین سب سے آگے ہے جسکی تحریک پرگزشتہ 6/5ماہ کے دوران سلامتی کونسل کے دومشاورتی اجلاس ہوئے اگردیگرممالک چین کے مؤقف کی تاسی کریں تو وہ دن دورنہیں جب مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوسکتاہے۔