مرضی سے اسلام قبول کر کے شادی کی: مہک کماری

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

نو مسلم علیزہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت مل گئی

جیکب آباد کی ہندو سے مسلمان ہونے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی عمر 18 سال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کر کے شادی کی ہے۔

جیکب آباد میں مہک کماری کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، مہک کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ لڑکی نابالغ ہے اسے اغواء کیا گیا۔

لڑکی نے ایک ویڈیو بیان میں اپنی عمر 18 سال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے مرضی سے اسلام قبول کر کے شادی کی ہے۔

جیکب آباد سے 5 روز قبل لاپتہ ہونے والی مہک کماری کو گزشتہ روز سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر لڑکی کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

عدالت نے علی رضا سولنگی کی غیر حاضری پر فریقین کو آج (منگل کو) دوبارہ طلب کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: برازیل کے پائلٹ نے دوران پرواز اسلام قبول کرلیا

یہ بھی پڑھیئے: بستر مرگ پر جرمن شخص نے اسلام قبول کرلیا

مہک کماری کے والد وجے کمار نے علی رضا سولنگی کے خلاف سول لائن تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے مرضی کی شادی کر کے اپنا نام علیزہ رکھا ہے، اسے تحفظ دیا جائے۔