• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر ریچل نے اسلام قبول کرلیا

کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر ریچل نے اسلام قبول کرلیا

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر 22 سالہ ریچل میک لیلن نے اسلام قبول کرلیا دونوں اگلے مہینے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

31 سالہ پاکستانی نژاد عثمان خواجہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم کھلاڑی ہیں ،ٹی وی پروگرام میں گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی میں مذہب کو اولین درجہ حاصل ہے اور اسی لیے انہیں بڑی حیرانی ہوئی جب وہ ایک کیتھولک اسکول سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی زلفوں کے اسیر ہوگئے۔

عثمان کامزید کہنا تھا کہ انہیں اپنے اس رشتے کو عوام کے سامنے لے جانے پر نفرتوں کا سامنا کرنا پڑا، کئی بار انہیں سوشل میڈیا پر دوسرے مسلمانوں کی جانب سے ہی نفرت کا نشانہ بنایا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی اپنی اور ریچل کی تصویر اپ لوڈ کرتے تو جواب آتا کہ ریچل مسلمان نہیں ہے ،آپ اس سے شادی نہیں کرسکتے ۔

آسٹریلیوی بلے باز کے مطابق انہوں نے کبھی بھی ریچل کو اسلام قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا اور بارہا یہ یقین دلایا کہ یہ قطعی طور پر ریچل کا اپنا فیصلہ ہوگا،جب تک اس کا دل اور دماغ اس پر راضی نہ ہو ایسا فیصلہ لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

اس موقع پر ریچل کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال اسلا م قبول کرنے کا فیصلہ کیا ،ان پر عثمان یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا تاہم وہ یہ جانتی تھیں کہ یہ عثمان کے لیے کتنا ضروری ہے۔

ریچل کا کہنا تھا کہ عثمان سے ملاقات سے قبل میں اسلام کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتی تھی جتنا میڈیا میں بتایا جاتا ہے ۔

تازہ ترین