• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف یوٹیوبر نے اسلام قبول کر لیا

جنوبی کوریا کے سابق گلوکار اور معروف یوٹیوب اسٹار جے کم نے اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

جے کم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کو سمجھا رہا ہے کہ اس نے کیوں اسلام قبول کیا ، اور اس کے بعد سے وہ کتنے پرسکون ہیں۔

معروف کورین یوٹیوبر نے اسلام قبول کر لیا


دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جےکِم نے اپنا نام تبدیل کر کے داؤد رکھ لیا ہے ۔

انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ کو اسلام قبول کرنے کے حوالے سے نا صرف آگاہ کررہے تھے بلکہ انہیں قائل کرنے کی بھی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں ۔

کم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک کی زندگی میں خوف اور خوشیاں دونوں ہی دیکھیں۔

’اب وقت آگیا کہ میں سچے دل کے ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہوجاؤں کیونکہ شرعی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام مجھے سچا مذہب معلوم ہوا۔‘

اسلام قبول کرنے پر اُن کے مداح حیران ہیں مگر کِم نے وضاحت پیش کی کہ وہ اپنی والدہ اور مداحوں کو اُسی طرح پیار کریں گے جیسے کرتے تھے کیونکہ اسلام میں محبت کی تعلیمات دی گئی ہیں۔


انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ بنائی جانے والی ویڈیو میں ماں کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، میں انشاء اللہ اسی طرح کام کرتا رہوں گا۔

یاد رہے کہ جے کم کے یوٹیوب پر ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں جبکہ اُن کی مختلف ویڈیو دو لاکھ سے زائد بار دیکھی جاچکی ہیں، فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی اُن کے اکاؤنٹسں ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ انہیں فالو کررہے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں اپنی ویڈیو میں صارفین کو بتایا تھا کہ جنوبی کوریا میں اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور یہاں موسیقی، حلال حرام کھانوں پر اب کھل کر گفتگو ہوتی ہے جس کا مطالب کورین بھی اسلام کی طرف آنا چاہتا ہے۔

معروف جنوبی کاریا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر اپنے یوٹیوب چینل پراسلامی تہوار کے دنوں کی ویڈیوز اپلوڈ کرتا رہتا تھا۔ جے کم نے اسلام کے بارے میں تفصیلات حاصل کرکے جنوبی کوریا کی ایک مسجد میں اسلام قبول کیا۔


جے کِم نے کلمہ شہادت پڑھتے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ۔ یوٹیوبر کی اس ویڈیو کو 22 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے ۔

یوٹیوب پر جے کم کی اس ویڈیو پر75ہزار سے زائد کمنٹس بھی آچکے ہیں ۔

عالمی دنیا میں اسلام کو اکثر اوقات برے تناظر میں دکھایا جاتا ہے ایسے میں اس طرح کے خوبصورت واقعات دین اسلام کی اصل روح کوسامنے لاتے ہیں۔

تازہ ترین