وفاقی حکومت بدعنوانی اور مہنگائی ختم کر نے کیلئے اقدامات کرے، سلمان مراد

January 22, 2020

کراچی (پ ر)چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہےکہ عمران خان جب وزیراعظم نہیں بنے تھے تو ارشاد فرماتے تھے کہ جب چور حکمران ہوتا ہے تو ڈالر ،پیٹرول ،گیس ،بجلی ، تعلیم، صحت کھانے پینے کی اشیاء کو مہنگا کرتا ہے اس وقت تو ملک میں ریاست مدینہ کے دعویداروں کی حکومت ہے پھر مہنگائی راکٹ کی رفتار سے کیوں بڑھ رہی ہے، عام آدمی خودکشی کرنے پر مجبور ہے، اور وفاقی حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے ،اگر معاشی ماہرین کی ٹیم نہیں ہے تو پیپلز پارٹی سے ماہرین لے لو، کیونکہ ہمارے چئیرمین نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ملک چلانے کیلئے باتوں کی نہیں عمل کی ضرورت ہے وفاقی حکومت بد عنوانی اور مہنگائی ختم کر نے کیلئےاقدامات کرے اور ایسے لوگ حکمرانو ں کے پاس نہیں ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مہران ڈ یو یلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آئی ایم ملیر یوتھ فیسٹول سے اپنے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ، ڈی ایس نبیل بلوچ، رکن کونسل حاجی ابوبکر میمن، سماجی کارکن سلیم میمن، ڈاکٹر ممتاز، اسلم بروہی ، عبدالحفیظ میمن، و دیگر شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔