چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی سے سوپ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

January 22, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنو یر بٹ سے سوپ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی ہے، ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے صابن سازی میں چربی سے نکلے تیل کے استعمال کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معاملے کو سائنٹیفک پینل اور بورڈ کو بھجوانے کا حکم دے دیاہے۔