حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا :ن لیگ شعبہ خواتین

January 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)ن لیگ شعبہ خواتین کی ضلعی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم اور جنرل سیکرٹری روبینہ خلیل نے کہا ہے موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے بجلی گیس اور آٹا سمیت دیگر ضروری اشیاء اتنی مہنگی ہو گئی ہیں کہ عوام فا قےکرنے پر مجبور ہیں ،تحریک انصاف کی حکومت پنجاب اور وفاق میں ناکام ہوچکی ہے ،وزیراعلی ٰپنجاب فوری مستعفی ہوں عوام پر رحم کریں،اس موقع پر نائب صدر طاہر ظفر، انفارمیشن سیکرٹری فریال چوہدری، خالدہ نسرین ،ثریا منور، مسرت شمیم نسیم، زہرہ منصب مائی زرینہ رحمان سمیت دیگر خواتین،موجود تھی ،اس موقع پر سابق ایم پی اے خوالہ امجد، فریال چوہدری، طاہر ظفر و دیگر نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ، آٹے کا بحران پیدا کرکے لوگوں کو نوازا جارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،عوام جلد نااہل سلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے اور قائد میاں نواز شریف، شہباز شریف عوام میں ہوں گے۔