شعیب اور حفیظ کی کیمپ میں ایک ساتھ ٹریننگ

January 22, 2020

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے سینئر ترین کھلاڑی اور سابق کپتان شعیب ملک اور محمد حفیظ کی کیمپ میں ایک ساتھ ٹریننگ دیدنی رہی ، دونوں کھلاڑیوں نے سب کو میسج دے دیا کہ عمر زیادہ ہو گئی تو کیا ہوا وہ اب بھی سپر فٹ ہیں۔

شعیب ملک اور محمد حفیظ کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے کپتان بابرا عظم کی درخواست پر ٹیم میں شامل کیا گیا، دونوں سینئرز فزیکل ٹریننگ کے دوران ایک دوسرے کی مدد کرتے دکھائی دیئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے ایک ساتھ جم کے ٹریننگ کی اور اس تاثر کو غلط ثابت کیا کہ وہ پہلے جیسے فٹ نہیں ۔

واضحرہے کہ 39 سالہ محمد حفیظ 89 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل نومبر 2018 میں کھیلا تھا۔

دوسری جانب شعیب ملک یکم فروری کو 38 سال کے ہو جائیں گے، وہ 111 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور ایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے ۔