سماجی علوم کی اہمیت پر آج تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

January 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سماجی علوم کے فروغ کے لئے عملی طور پر کوشاں 50سے زائد جامعات کے کنثورشیم ”انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز“ کا آٹھواں جشن تشکیل 23جنوری کو منایا جائے گا،اس حوالے سے ملک بھر کی جامعات میں سماجی علوم کی اہمیت، رواداری اور امن کے پیغام کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔انٹر یونیورسٹی کنثورشیم کے تیار کردہ میکنزم پر عمل در آمد کرتے ہوئے پہلے دن سے جامعات کے اس اتحاد نے اعلی تعلیمی اداروں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ قومی، علاقائی اور بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد، وائس چانسلرز کی میٹنگز، سیمینارز، ورکشاپس، نیٹ ورکنگ ایونٹس، طلبہ امور کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ ممتاز بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ ممبر یونیورسٹیوں کے رابطے پیدا کرنے کی متعدد سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔