قومی ایئر لائن کی پرواز میں 2 مسافروں اور عملے میں جھگڑا و مار کٹائی

January 23, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

قومی ایئر لائن کی پرواز میں 2 مسافروں اور عملے میں جھگڑا و مار کٹائی

لاہور(آئی این پی) لا ہور سے لندن جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز میں مسافر اور عملے کے درمیان جھگڑا ہو گیا جو کرار سے مار کٹائی تک جاپہنچا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے لندن جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز میں نشست پر شروع ہونے والا جھگڑا تکرار سے مارکٹائی تک جاپہنچا،دوران پرواز دو مسافر بنا ادائیگی بلک ہیڈ نشستوں پر جا بیٹھے،کیبن کریو عملے نے مسافروں کو واپس اپنی نشستوں پر جانے کا کہا تو تکرار شروع ہوگئی۔عملے نے کپتان کو شکایت کی جس کی اطلاع لینڈنگ سے قبل ہیتھرو ائیرپورٹ پر سیکورٹی کو کردی گئی۔ مسافروں اور کیبن کریو کی تکرار بڑھنے پر دونوں فریق آپس میں الجھ پڑے اور مار کٹائی کی۔پرواز کے ہیتھرو ائیرپورٹ اترتے ہی دونوں مسافروں کو لندن پولیس نے حراست میں لے لیا۔