وزیراعلیٰ بزدار نے تحریک انصاف کے20 ناراض ارکان کو آج طلب کرلیا

January 23, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعلیٰ بزدار نے تحریک انصاف کے20 ناراض ارکان کو آج طلب کرلیا

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے 20ناراض ارکان کوآج ملاقات کیلئے طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات میں ناراض ارکان اپنے مطالبات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے اپنے معاملات میں بہتری کیلئے وزیراعلیٰ کو فروری تک کا وقت دے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے الگ گروپ بنایا تھا۔

جنہوں نے وزیراعلیٰ سے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کامطالبہ کیا تھا۔