ایسٹ لندن میں تہرے قتل میں 29 سالہ شخص چارج

January 23, 2020

الندن (پی اے) ایسٹ لندن میں ایک جھگڑے میں چاقو زنی سے تین افراد کے قتل میں ایک شخص کو چارج کر دیا گیا۔ چھگڑے میں مارے جانے والوں کی عمر 29‘ 30 اور 28 سال تھی۔ یہ جھگڑا الفورڈ سیون کنگز میں اتوار کی شام ہوا تھا۔ سائوتھ پارک کریسنٹ الفورڈ کے 29 سالہ گرجیت سنگھ کو پبلک مقام پر آفنسیو ہتھیار رکھنے کے الزام میں چارج کیا گیا ۔ میٹ پولیس نے کہا کہ اسے ریڈ برج مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وہ پولیس کی کسٹڈی میں ہے۔ پولیس نے 39 سالوہ شخص کو بھی گرفتار کیا تھا وہ بھی بدستور پولیس کسٹڈی میں ہے۔ پولیس نے اتوار کو ہی دو افراد کو قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ 29 سالہ شخص کو چارج کیا گیا وہے اور اس سے تہرے قتل کے حوالے سے انویسٹی گیشن جاری رہے گی۔ ان اموات کا کسی گینگ سے تعلق نہیں ں پولیس نے کہا کہ آفیسرز قتل کے سلسلے میں کسی اور کو تلاش نہیں کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں لیسٹر میں 10 سالہ لڑکے کی گردن پر چاقو سے وار کرنے پر اقدام قتل کے الزام میں ایک شخص کو چارج کر دیا گیا۔ 10 سالہ بچے پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب ہفتے کو وہ بلپر سٹریٹ میں گاڑی ریورس کرنے میں اپنی ماں کی مدد کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ ونود چندرا رسیتالعل کو تین افراد پر حملوں کے بعد اقدام قتل کے تین الزامات میں چارج کر دیا گیا۔ لیسٹر شائر پولیس نے کہا کہ حملوں کے دیگر دو واقعات میں 14 جنوری کو ڈونکاسٹر روڈ پر 30 سالہ عورت کو نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ 16 جنوری کو ڈین روڈ پر 70 سال سے زائد عمر کے شخص پر حملہ کیا گیا تھا۔ ونود چندرا لیسٹر کا رہائشی ہے اس پر پبلک مقام پر چاقو رکھنے یا تیز دھار بلیڈ رکھنے کے تین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ اسے لیسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اس کا کسٹڈی ریمانڈ دے دیا۔ اسے 10 فروری کو لیسٹر کرائون کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ حملے میں زخمی ہونے والے 10 سالہ بچے کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔