جلد بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا: ثروت اعجاز

January 24, 2020

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا۔

مرکزِ اہلسنت میں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنی تحریک ملک کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کرے گی۔

سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ سنی تحریک ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام کرنے کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو مسلک، مذہب اور زبان کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے، اس خطے میں ایک نہیں دو پاکستان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، ثروت قادری

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے یہ بھی کہا کہ ملک کو بچانے کے لیے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔