• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ ظفرالحق کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانا حکومتی بدیانتی ہے،ثروت اعجاز

Reporting Raja Zafarulqs Report Not To The General Public Is Misconduct Surat Ejaz

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ راجہ ظفرالحق کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر نہ لانا حکومت کی بدیانتی ہے۔

کراچی میں نشتر پارک میں پاکستان سنی تحریک کے تحت جانثاران ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ختم نبوت کے کیفرکرداروں کو انجام تک نہ پہنچایاگیا تو حکومت مخالف تحریک چلائیں گے، امریکی صدر ٹرمپ کے بے بیناد الزامات پاکستان کےعوام کی قربانیوں کو ختم نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت میں ترمیم سے متعلق تحقیقاتی منظر عام پر نہ لانا حکومت کی بدیانتی ہے،ہم پیر آف سیال کے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتےہیں۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکی صدر نےپاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے،،امریکا کا پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کو سازش سمجھتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کے حوالے سے سلامتی کونسل سے منظور ہونے والی قرار داد نے امریکا کی جارحانہ پالیسیوں کو مسترد کردیاہے۔

 

تازہ ترین