دلہن نے حق مہر میں 100 کتابیں مانگ لیں

January 24, 2020

بھارتی ریاست کیرالہ میں دلہن نے دولہا سے حق مہر میں 100 کتابیں مانگ کر سب کو حیران کردیا ۔

عام طور پر دُلہنوں کے مہر میں زیور، گھر، قیمتی چیز یا کچھ رقم رکھی جاتی ہے لیکن بھارتی ریاست کیرالہ میں دلہن نے اپنے شوہر سے حق مہر میں کتابیں مانگ کر نئی مثال قائم کردی۔

دولہا نے دلہن کا حق مہر فوری ادا کیا اور اسے 100 کتابیں لاکر دے دیں، کتابوں کے ساتھ دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

دلہن کی جانب سے مانگی جانے والی کتابوں میں قرآن پاک، بائیبل، تاریخ اور معیشت پر مبنی مختلف کتابیں شامل ہیں۔