اعجاز فاروقی انوٹیشن کرکٹ

January 25, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پروفیسر اعجاز فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں گڈ لک کرکٹ کلب نے شہر یار اسپورٹس،اسٹوڈینٹ اسپورٹس نے قذافی جیمخانہ، النور جیمخانہ نے سن کرکٹ کلب اور عظیم پورہ جیمخانہ نے لانڈھی فرینڈز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی، عظیم پورہ کے محمد عثمان نے سنچری بنائی، تنویر حسین نے93رنز اسکور کئے۔