چودہ من مضر صحت گوشت برآمد

January 25, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) تھا نہ وارث خان راولپنڈی پولیس نے کارروائی کر کےچودہ من مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔گوشت لاغر اوربیمار جانوروں کا تھا،مضر صحت گوشت کے معاملہ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سلاٹر ہاؤس کی انتظامیہ مدعی نہ بنی ۔ پولیس نے مضر صحت گوشت برآمدگی کی رپورٹ درج کرلی۔